Discover and read the best of Twitter Threads about #اردو_کلاسک

Most recents (3)

بندے کا سب سے بڑا المیہ یہی ہے کہ اُسے عورت سیکس سے آگے دکھائی نہیں دیتی
اک بار امرتاجی نے پوچھا
تم نے کبھی
Woman with Mind
تصور کیا ہے؟
میں سوچنے لگ گیا
پھر میں نے ساری کتابیں میگزین دیکھ ڈالے جن میں عورت کو پینٹ کیا گیا تھا
سب نامور مصوروں، مجسمہ سازوں نے عورت کو
++
امرتا پریتم
++
جسم کے حوالے سے ہی دیکھا تھا
سیکس سے آگے کسی نے سوچا ہی نہیں
اگر کسی نے عورت کے جسم کو نظرانداز کرکے سوچا ہوتاشاید آج نسل انساں کچھ اور ہوتی
آرٹ گیلریوں میں عورت ننگے جسم کےساتھ ملتی ہے، عورت خود بھی عورت کواسی انداز میں پیش کررہی ہے
امرتا نے دوسرا سوال کیا آدمی
++
امرتا پریتم
++
آدمی کا عورت کے ساتھ تعلق اچھا/پائیدار کیوں نہیں ہو رہا؟
میں نے جواب دیا آدمی نے ابھی تک عورت کے ساتھ صرف سو کر دیکھا ہے، اُسکے ساتھ جاگ کر کبھی نہیں دیکھا
اگر دیکھا ہوتا تو مرد اپنی زندگی حتیٰ کہ اپنی نسل ،سب کچھ بدل چکا ہوتا
ذہین عورت کےساتھ آپ چائے تو پی سکتے
++
امرتا پریتم
Read 5 tweets
تم اگر مجھ کو نہ چاہو گی تو کوئی بات نہیں
تم کسی اور کو چاہو گی تو مشکل ہوگی
اب اگر میل نہیں ہے تو جدائی بھی نہیں
بات توڑی بھی نہیں تم نے، نبھائی بھی نہیں
یہ سہارا ہی بہت ہے مرے جینے کے لئے
تم اگر میری نہیں ہو تو پرائی بھی نہیں
میرے دل کو نہ سراہو تو کوئی بات نہیں
ساحر لدھیانوی
+ Image
++
غیر کے دل کو سراہو گی تو مشکل ہوگی

تم حسیں ہو، تمہیں سب پیار ہی کرتے ہوں گے
میں جو مرتا ہوں تو کیا اور بھی مرتے ہوں گے
سب کی آنکھوں میں اسی شوق کا طوفاں ہوگا
سب کے سینے میں یہی درد ابھرتے ہوں گے
میرے غم میں نہ کراہو تو کوئی بات نہیں
اور کے غم میں کراہو گی تو مشکل ہوگی

++
++

پھول کی طرح ہنسو، سب کی نگاہوں میں رہو
اپنی معصوم جوانی کی پناہوں میں رہو
مجھ کو وہ دن نہ دکھانا تمہیں اپنی ہی قسم
میں ترستا رہوں، تم غیر کی بانہوں میں رہو
تم جو مجھ سے نہ نباہو تو کوئی بات نہیں
کسی دشمن سے نباہو گی تو مشکل ہوگی

ساحر لدھیانوی

#اردو_کلاسک
#NightVibes
Read 4 tweets
اک دفعہ عبدالمجید سالک کسی کام کے سلسلے میں حکیم فقیر محمد چشتی صاحب کے مطب پر گئے
وہاں مشہور طوائف نجو بھی دوا لینے آئی تھی
کھلا ہوا چمپئی رنگ، سر پر اک سفید ریشمی دوپٹہ جس کے کنارے چوڑا نقرئی لپہ لگا ہؤا تھا
سالک جو پہنچے تو حکیم صاحب

اندھیر نگری
سعادت حسن منٹو
#اردو_کلاسک
++
++
نے اس سے کہا یہ تمہارے شہر کے بڑے شاعر/ادیب سالک صاحب ہیں
آداب بجا لاؤ
وہ سروقد اٹھ کھڑی ہوئی
اور جھک کر آداب بجا لائی
پھر سالک سے کہا یہ لاہور کی مشہور طوائف نجو ہیں
آپ اس کوچے سے نابلد سہی لیکن نام تو سنا ہوگا
سالک نے کہا جی ہاں! نام تو سنا ہے لیکن نجو بھلا کیا نام ہوا ؟

++
++

حکیم صاحب فرمانے لگے
لوگ نجو نجو کہہ کے پکارتے ہیں ، پورا نام تو نجات المومنین ہے

اندھیر نگری
سعادت حسن منٹو

#اردو_کلاسک
Read 4 tweets

Related hashtags

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!