Discover and read the best of Twitter Threads about #اردو_شاعری

Most recents (3)

آنکھوں میں جو بات ہو گئی ہے
اک شرح حیات ہو گئی ہے

جب دل کی وفات ہو گئی ہے
ہر چیز کی رات ہو گئی ہے

غم سے چھٹ کر یہ غم ہے مجھ کو
کیوں غم سے نجات ہو گئی ہے

مدت سے خبر ملی نہ دل کی
شاید کوئی بات ہو گئی ہے

جس شے پہ نظر پڑی ہے تیری
تصویر حیات ہو گئی ہے
اب ہو مجھے دیکھیے کہاں صبح
ان زلفوں میں رات ہو گئی ہے

دل میں تجھ سے تھی جو شکایت
اب غم کے نکات ہو گئی ہے

اقرار گناہ عشق سن لو
مجھ سے اک بات ہو گئی ہے

جو چیز بھی مجھ کو ہاتھ آئی
تیری سوغات ہو گئی ہے

کیا جانیے موت پہلے کیا تھی
اب میری حیات ہو گئی ہے
گھٹتے گھٹتے تری عنایت
میری اوقات ہو گئی ہے

اس چشم سیہ کی یاد یکسر
شام ظلمات ہو گئی ہے

اس دور میں زندگی بشر کی
بیمار کی رات ہو گئی ہے

جیتی ہوئی بازیٔ محبت
کھیلا ہوں تو مات ہو گئی ہے

مٹنے لگیں زندگی کی قدریں
جب غم سے نجات ہو گئی ہے
Read 5 tweets
وہ اشعارجن کا ایک مصرعہ ایسازبان زد وخاص ھواکہ ضرب المثل کی حد تک مشہور ھوگیاجبکہ دوسراوقت کی دھول میں کہیں کھو گیا۔
یہی ادب کاخاصہ ھوتاھےکہ وہ معاشرے میں رچ بس جاتاھے۔
برباد گلستاں کرنےکوبس ایک ہی الوکافی تھا
*ہرشاخ پہ الّوبیٹھا ھےانجام گلستاں کیاھو گا*
(شوق بہرائچی)
#اردو_شاعری
آخر گِل اپنی صرفِ میکدہ ھوئی
*پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا*
(مرزا جواں بخت جہاں دار)
ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا کام
*بدنام جو ھوں گے تو کیا نام نہ ھوگا*
(مصطفیٰ خان شیفتہ)
لائے اس بت کو التجا کر کے
*کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے*
(پنڈت دیال شنکر نسیم لکھنوی)
جگنو کو دن کے وقت پرکھنے کی ضد کریں
*بچے ہمارے عہد کے چالاک ھو گئے*
(پروین شاکر)
داورِ حشر میرا نامہء اعمال نہ دیکھ
*اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں*
(ایم ڈی تاثیر)
*میں کِس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں*
تمام شہر نے پہنے ھوئے ہیں دستانے
(مصطفیٰ زیدی)
Read 6 tweets
حد ہے بھئی!
اک بڑی معروف اور دلگداز ٹھمیری ہے "یاد پیا کی آئے، یہ دکھ سہا نہ جائے ہائے رام یاد پیا کی آئے"
اس ٹھمری کو استاد بڑے غلام علی خان سے لے کر استاد راشد علی خان نے گایا
اسے جب فریحہ پرویز نے گایا تو انہوں نے "رام" کو "پیا" میں بدل دیا
خیال تھا شاید جدّت پیدا کی گئی ہے
+
مگرجب شو "مذاق رات" میں DJ نے اس ٹھمری کے کچھ بول گائے تو بھی رام کی جگہ "پیا"ہی استعمال کیا
اصل ٹھمری میں ہے ہی رام تو اسے کیسے بدلا جاسکتا ہے؟
کیا پاکستان میں ضیاّءالحقیت اتنی چھائی ہوئی ہے کہ رام کہہ دیں گے تو لوگوں کے نکاح ٹوٹ جائیں گے؟
ولاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم
+
خالق کائنات کو جس بھی نام سے پکار لو وہ رہے گا وہی خالق کائنات
آپ لوگوں نے اپنی "میانیاں" کیوں سکیڑی ہوئی ہیں
انسان بنو تاکہ مسلمان رہو
لگنے لگا ہے کہ ملک پاکستان میں بنیاد پرستوں کے علاوہ کوئی بچا ہی نہیں ہے

#معاشرہ
#اردو_شاعری
#اسلام_فوبیا
Read 4 tweets

Related hashtags

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!